نئی دہلی (شِنہوا) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اتوار کو دوبارہ قابل استعمال وھیکل(آر ایل وی) ٹیکنالوجی کی آزمائش مکمل کرلی۔
یہ آر ایل وی لینڈنگ ایکسپیریمنٹ (ایل ای ایکس) کی مسلسل تیسری اور آخری کامیاب آزمائش تھی۔
خلائی ادارے کے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق ایل ای ایکس کی تیسری اور آخری آزمائش جنوبی ریاست کرناٹک کے علاقے چتردرگا میں واقع ایروناٹیکل ٹیسٹ رینج میں کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آر ایل وی ایل ای ایکس-03 نے زیادہ مشکل حالات اور زیادہ شدید ہوا کے دباؤ میں خودکار طریقے سے اترنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
بیان کے مطابق پشپک نامی اس وھیکل کو بھارتی فضائیہ کے چنوک ہیلی کاپٹر سے 4.5 کلومیٹر کی اونچائی پر چھوڑا گیا تھا۔ پشپک نے خود کار طریقے سے کراس رینج مشق کی رن وے کے قریب پہنچا اور اور افقی لینڈنگ کی۔
اسرو کے مطابق یہ مشن آر ایل وی میں پیشرفت کے لئے درکار انتہائی اہم ضروری ٹیکنالوجیزکے حصول میں اپنی مہارت کی توثیق کرتا ہے۔