• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آتشزدگی واقعات ، 7نومولود بچوں سمیت 10افراد ہلاکتازترین

May 26, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ویویک وہار علاقے میں بچوں کے دیکھ بھال مرکز میں آتشزدگی سے کم از کم 7 نو مولود بچے ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

دہلی فائر سروسز کے ایک اہلکار نے  شنہوا کو بتایا کہ حادثہ رات گئے بچوں کے دیکھ بھال مرکز میں پیش آیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشیوشناک بتائی جارہی ہے  جبکہ زخمی نومود بچوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مرکز میں آگ ایک آکسیجن سیلنڈر پھٹنے سے لگی جس کے باعث اٹھنے والے دھوئیں نے تمام عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا  جس سے  افراتفری مچ گئی۔

ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کو ڈی ایف ایس حکام سیڑھی کی مدد سے عمارت سےنیچے لا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ مشرقی دہلی کے کرشنا نگر علاقے میں  کثیر المنزلہ مکان میں آگ لگنے کے ایک اور واقعے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

دہلی فائر سروسز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ عمارت کی نچلی منزل پر  پارکنگ ایریا میں لگی ، جس نے عمارت کی پہلی منزل تک  پہنچنے سے  پہلے 10 سے زیادہ  موٹرسائیکوں کو نقصان پہنچایا۔