• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی دارالحکومت میں کسان اتحاد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجتازترین

March 20, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)کسان تنظیموں کے اتحاد سمیوکتا کسان مورچہ(ایس کے ایم) نے پیر کو بھارتی دارالحکومت میں اپنے مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دہلی کے رام لیلا میدان میں ہزاروں کسان جمع ہوئےہیں جو کم سےکم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر قانونی ضمانت اور اپنے دیگر مطالبات کی تکمیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کم سےکم امدادی قیمت کے علاوہ ایس کے ایم کے مطالبات میں تمام فصلوں کی خریداری، قرض کی معافی، کسانوں اور زرعی کارکنوں کے لیے پنشن، اور تباہ شدہ فصلوں کی بیمہ ادائیگی کے لیے کسان دوست پالیسی شامل ہیں۔

ایک کسان رہنما درشن پال نے میڈیا کو بتایا حکومت کو 9 دسمبر 2021 کو تحریری طور پر ہمیں دی گئی یقین دہانیوں کو پورا کرنا چاہیے اور کسانوں کو درپیش بڑھتے ہوئے بحران کو کم کرنے کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے چاہیے۔

حکام نے رام لیلا میدان میں پولیس دستے تعینات کر دیے ہیں اور حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔