• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت،بس اور دودھ لے جانیوالے ٹینکر میں تصادم،18 افراد ہلاکتازترین

July 10, 2024

نئی دہلی(شِہنوا)بھارت کی شما لی ریا ست اتر پردیش میں ایک ڈبل ڈیکر بس کے دودھ  لے جانے والے ٹینکر کیساتھ تصادم میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔

حادثہ ریاستی دارالحکموت لکھنو سے 68 کلومیٹر مغرب میں لکنھو آگرہ ایکسپریس وے پر اوناؤ ضلع میں گادھا گاؤں کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ایک ڈبل ڈیکر بس جو بہار کے شہر ستمرای سے دہلی جا رہی تھی نے دودھ والے ٹینکرکو پیچھے سے ٹکر ماری۔

 اوناو کے ضلعی مجسٹریٹ گورنگ راٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ  مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 5  بجکر 15 منٹ پر موتیہاری-بہار سے آنے والی ایک نجی بس یہاں قومی شاہراہ پر دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 18 افراد ہلاک اور تقریبا 19 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات  کے مطابق  بس کی تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی  جس کے بعد  امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور عہدیداروں کو زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔   

 پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔