• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت، زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد58ہو گئیتازترین

June 24, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر58 ہو گئی ہے۔

حکام نے پیر کو بتایا کہ زہریلی شراب سے متاثرہ 150 سےزائد افراد اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق،دارالحکومت چنئی سے تقریباً 244 کلومیٹر جنوب مغرب میں، کلاکوریچی قصبے میں گزشتہ ہفتے میتھانول ملی زہریلی شراب پینے سے کئی افراد ہلاک اور متعدد افراد اسپتالوں میں پہنچ گئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی رات مزید دو افراد کے مرنے سے  کالاکوریچی میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے۔