نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک سڑک حادثے میں 5 خواتین اور 2 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے اور 1 شدید زخمی ہو گیا۔
ضلع بلود کے علاقے جگترا کے قریب ایک ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 لوگوں کی موت واقع ہو گئی اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
بلود کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر کمار یادو نے شِنہوا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ زخمی بچے کو ریاستی دارالحکومت رائے پور کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کار میں سفر کرنے والے متاثرین پڑوسی ضلع میں ایک شادی میں شرکت کے بعد گھر لوٹنے کے دوران سڑک حادثہ کا شکار ہو گئے۔ یادو نے بتایا کہ کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔
مقامی پولیس عہدیدار کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ تمام مزدوری کر تے تھے۔