• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت، راجستھان میں ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمیتازترین

September 13, 2023

نیو دہلی (شِنہوا) بھارت کی شمالی ریاست راجستھان میں بدھ کی علی الصبح ٹریلر اور بس کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے  ہیں۔

یہ حادثہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے تقریباً 160 کلومیٹر مشرق میں بھرت پور ضلع میں ہنترا کے قریب جے پور-آگرہ شاہراہ پر پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ صبح تقریباً 4 بجکر 30 منٹ (مقامی وقت کے مطابق) ایک بس انترا فلائی اوور پر خراب ہو نے  کے بعد رکی تھی کہ اس دوران ایک ٹریلر پیچھے سے ٹکرا گیا جس میں 11 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ہلاک ہو نے  والوں میں 5 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس یاتریوں کو لے کر گجرات سے اتر پردیش جا رہی تھی ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھارت میں مہلک سڑک حادثات اکثر اوور لوڈنگ، سڑکوں کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

 حکام نے کہا ہے کہ بھارت میں ہر سال تقریباً پانچ لاکھ سڑک حادثات میں 1 لا کھ 50 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

بھارتی حکومت نے 2024 تک سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں 50 فیصد کمی لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔