• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت، پل منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 132 ہوگئیتازترین

October 31, 2022

نئی دہلی(شِںہوا) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں راہ گیروں کا ایک پل منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔

پیر کے روز مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عہدیداروں نے بتایا ہے کہ 177 افراد کوبچالیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں۔

گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر سے241 کلومیٹر مغرب میں واقع موربی ٹاؤن میں برطانوی دور میں بننے والا راہگیروں کا پل اتوار کی شام گرگیا تھا جس سے سینکڑوں افراددریائے مچھ چھو میں ڈوب گئے۔

ریاستی وزیر ہرش سانگھوی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 132افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ٹی وی فوٹیج میں لوگوں کو ٹوٹے پل پر لٹکتے دکھایا گیا ہے۔

ایک اور فوٹیج میں لوگ دریا میں گرنے سے بچنے کے لئے پل کی تاروں پرچڑھتے د یکھے جا سکتے ہیں۔

پل منہدم ہونےکے بعد حکام نے امدادی ٹیمیں موقع پر بھیجیں جس نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ پل منہدم ہوتے وقت اس پر 400 سے زائد افراد سوار تھے۔

پل ایک مقبول عام سیاحتی مقام ہے جسے مرمت کے بعد کچھ روز قبل ہی عوام کے لئے کھولا گیا تھا۔

مقامی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے ریاستی وزیر برجیش مرجا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کی تزئین نو گزشتہ ہفتے ہوئی تھی، ہم بھی حیران ہیں، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹرریسپانس فورس کی ٹیموں کے علاوہ حکام نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، بھارتی بحریہ ، فضائیہ اور بری فوج سے مدد طلب کی تھی۔

ٹیمیں اتوار کی رات دیر گئے جائے وقوع پر پہنچیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں مدد شروع کی۔

 

بھارت، مغربی ریاست گجرات کے ضلع موربی میں رسیوں سے بنے پل کے منہدم کےمقام  پر امدادی کام جاری ہے۔ (شِںہوا)