• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت ، ہوٹل میں آگ لگنے کے باعث 8 افراد ہلاکتازترین

September 14, 2022

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں ایک ہوٹل کے اندر آگ لگنے کے باعث کم از کم 8 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ گزشتہ شب آگ لگنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔

آگ ایک کثیر المنزلہ عمارت کے اندر لگی جس کی پہلی دو منزلوں میں الیکٹرک بائیک شو روم اورباقی منزلوں میں ایک ہوٹل قائم تھا۔ شو روم میں موجود تمام الیکٹرک بائیک جل کرخاکستر ہو گئیں۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے فون پر بتایا کہ آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ہم نے عمارت کے اندر سے 8 لاشیں اور تقریباً 7 زخمی افراد کو نکالا ہے۔ پوری عمارت کی تلاشی لی گئی ہے۔