• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت نے سفارتی تنازعہ کےباعث کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزا خدمات معطل کر دیںتازترین

September 21, 2023

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزا خدمات معطل کر دی ہیں۔

ویزا درخواستوں کی ابتدائی جانچ پڑتال کرنے والی کمپنی بی ایل ایس انٹرنیشنل نے جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پربھارتی مشن کے نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشنل وجوہات کی بناء پر 21 ستمبر 2023 سےبھارتی ویزا خدمات تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہیں۔

 یہ اعلان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشمکش کے تناظرمیں سامنےآیاجہاں کینیڈا نےاپنےملک میں ایک سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام بھارت پر لگایا۔

دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو متعلقہ سفارتخانوں سے نکال رکھا ہے۔