• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت میں زرمبادلہ ذخائر تاریخی بلندسطح 657 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئےتازترین

July 14, 2024

نئی دہلی (شِںہوا) بھارت میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 657.155 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

 ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 5.16 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ریزرو بینک آف انڈیا کے مطابق زرمبادلہ ذخائر کا سب سے بڑا حصہ غیر ملکی کرنسی کا تھا جس کی مالیت 577.11 ارب ڈالر تھی جبکہ سونے کے ذخائر 57.432 ارب ڈالر اور خصوصی ڈرائنگ رائٹس 18.036 ارب ڈالر تھے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران غیرملکی کرنسی اثاثہ میں 42 ارب 29 کروڑ ڈالر جبکہ سونے کے ذخائر میں 90 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔