نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں تین گاڑیوں کے ایک حادثے میں 2 خواتین سمیت کم سے کم 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
ایک مقامی سرکاری اہلکار نے پیر کو بتایا کہ سڑک حادثہ بہار کے کیمور ضلع میں پیش آیا جس میں ایک کار موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا نےکے بعد مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں متاثرہ کار بہار کے ساسارام ضلع سے شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی جا رہی تھی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار سمیت کار میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ حادثہ نیشنل ہائی وے نمبر 2 پر دیوکالی گاؤں کے قریب پیش آیا۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔