نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 66 اور زخمیوں کی تعداد 70 سے تجاوزکرگئی۔
پولیس اہلکار نے شِنہوا کو فون پر بتایاکہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے کیرالہ کےضلع وایناڈ کے علاقے میپاڈی میں کم از کم تین بڑے تودے اس وقت گرے جب لوگ گھروں میں سورہے تھے۔شدید بارشوں کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی ایک آن لائن رپورٹ کے مطابق سینکڑوں لوگوں کے لینڈ سلائیڈنگ میں پھنس جانے کا خدشہ ہے جہاں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ کئی دیہات متاثرہوئے اور بہت سارے لوگوں کا دریائے چلیار میں بہہ جانے کا خدشہ ہے۔