• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب سے 12 افراد لاپتہتازترین

August 04, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 12 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون سے تقریباً 245 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ردراپرایاگ ضلع کے گوری کنڈ کے قریب جمعرات کی رات کئی دکانیں بہہ گئیں۔

بھارتی ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسر دلیپ سنگھ راجوار نے کہا کہ گزشتہ رات ہمیں اطلاع ملی کہ گوری کنڈ کے قریب شدید بارش سے مٹی کےتودے گرنے سے تین دکانیں متاثر ہوئیں۔ ہماری ٹیمیں کئی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود بچاؤ کی کوششیں کرنے کے لیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں تاہم کسی کو تلاش نہیں کیا جا سکا ہے  جبکہ متاثرہ علاقے میں 12 کے قریب لوگ موجود تھے جن کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔