• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کی چھ ریاستوں کو کوویڈ-19 کے کیسزکے پیش نظراحتیاطی تدابیربڑھانے کی ہدایتتازترین

March 17, 2023

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت میں چھ ریاستوں میں کوویڈ-19 کے کیسز میں نمایاں اضافے کے پیش نظر ملک کی وزارت صحت نے مقامی حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ وہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے اس خطرے کی تشخیص پر مبنی احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

بھارت کی وفاقی وزارت صحت نے مہاراشٹر، کرناٹک، گجرات، کیرالہ، تامل ناڈو اور تلنگانہ کی ریاستوں کو ایک خط لکھاجس میں انہیں ٹیسٹ، علاج، ٹریکنگ اور ویکسینیشن پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔

وفاقی سیکرٹری صحت راجیش بھوشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ کچھ ریاستوں میں کوویڈ-19 کیسوں کی زیادہ تعداد کی اطلاعات مل رہی ہیں جس سےانفیکشن کے مقامی طور پر پھیلاؤ کی نشاندہی ہوتی ہے جہاں  انفیکشن کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے تشخیص پر مبنی احتیاطی تدابیرپر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وباء کیخلاف جنگ میں اب تک کی کامیابیوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

بھوشن نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ  کوویڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لیں اور بیماری کے فوری اور موثر انتظام کے لیے ضروری اقدامات کے نفاذ پر توجہ مرکوز رکھیں۔