• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کا پہلا شمسی مشن آدتیہ-ایل 1 آخری منزل پر پہنچ گیاتازترین

January 07, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کا پہلا شمسی مشن آدتیہ-ایل1  اپنی آخری منزل پر پہنچ گیا ہے۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے مطابق مشن خلا میں اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں سے وہ مسلسل سورج کو دیکھ سکتا ہے۔

آدتیہ-ایل1 کو سورج-ارتھ لگرینج پوائنٹ 1 کے گرد ہالہ میں رکھا گیا ہے۔ یہ نقطہ سورج کی سمت میں زمین سے تقریباً 15لاکھ کلومیٹر دور ہے۔

آدتیہ-ایل1 ستمبر 2023 میں کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔ 

اسرو نے کہا کہ یہ شمسی مشن شمسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے میں زیادہ فائدہ مند ہو گا۔