• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کا پہلا نجی طور پر تیار کردہ راکٹ وکرم۔ ایس لانچ کر دیا گیاتازترین

November 21, 2022

نئی دہلی(شِنہوا) انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کی جانب سے جمعہ کے روز بھارت کے پہلے نجی طور پر تیار کردہ راکٹ وکرم۔ ایس کو لانچ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سپیس ٹیک اسٹارٹ اپ سکائی روٹ ایروسپیس کے تیار کردہ راکٹ کا نام بھارت کی خلائی صنعت کے بانی وکرم سارابھائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 30 منٹ قبل از دوپہر پر بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پریش میں خلیج بنگال کے ساحل پر واقع سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا۔

یہ بھارت کی خلائی صنعت میں نجی شعبہ کے داخل ہونے کو ظاہر کرتا ہے جس پر کبھی سرکاری انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کا غلبہ تھا۔

بھارت کی وفاقی حکومت نے 2020ء میں خلائی شعبے کو نجی شعبہ کیلئے کھول دیا تھا۔