نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی، جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت اتحاد نے حکومت سازی کیلئے لوک سبھا(پارلیمان کے ایوانِ زیریں) کی اکثریتی نشستیں حاصل کر لی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) نے بدھ کو اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ ڈیٹا جاری کردیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ این ڈی اے ملک میں نئی حکومت بنائے گا۔
اس سے قبل مودی نے نئی دہلی میں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں اپنی تقریر میں الیکشن میں این ڈی اے کی کامیابی کا دعوی کیا تھا۔