بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے مقامی معا ئنہ جا تی دوروں میں لوگوں سے بات چیت بارے ایک کتاب حال ہی میں ویمن پبلشنگ ہاؤس نے شائع کی ہے۔
یہ کتاب آل چائنہ ویمن فیڈریشن کی مرتب کردہ ہے جس میں 32 انٹرویو مضامین کے ذریعے وہ لمحات بیان کئے گئے جب شی نے لوگوں کے گھروں کا دورہ کیا، ان سے گفتگو کی اور ان کے رہنے سہنے کے انداز بارے معلومات حاصل کیں۔