• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کے پدوچیری میں ایچ 3این2 وائرس پھیلنے کے پیش نظرتمام سکول بند کردیے گئےتازترین

March 15, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے شہر پدوچیری میں ایچ 3 این2 وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر تمام سکول 11 دنوں کے لیے بند رہیں گے۔

 یہ اعلان پدوچیری کے وزیر تعلیم اے ناماسیویم نے  بدھ کوکیا۔

وزیر کے مطابق وائرل بخار کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سکولوں میں پہلی سے آٹھویں تک  کلاسیں 16 مارچ سے 26 مارچ تک بند رہیں گی۔

 پدوچیری ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئرکا کہنا تھا کہ 15 سال سے کم عمر کے بچے وائرل بخار کا زیادہ شکار ہیں جس کے بعد مقامی حکومت نے تعطیلات کا اعلان کیا۔

 اب تک پدوچیری میں انفلوئنزا کے 79 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کا تعلق ایچ 3 این2 وائرس کی ذیلی قسم سے ہے۔ تاہم ایچ 3 این2 وائرس سے  کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بھارت  کے کئی حصوں میں انفلوئنزا میں اضافہ ہوا ہے اور مریض طویل بیماری، کھانسی، بخار اور سانس کے مسائل کی شکایت کر رہے ہیں۔