• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کے منی پور میں نسلی فسادات سے ہلاکتوں کی تعداد 175 ہو گئیتازترین

September 15, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں جاری نسلی تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 175 ہو گئی ہے۔

ریاست میں پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 مئی سے ریاست میں تشدد پھوٹنے کے بعد سے اب تک 175 افراد ہلاک، 1 ہزار 118 زخمی اور 33 لاپتہ ہوئے ہیں۔

 تشدد کے آغاز سے لے کر اب تک ریاستی اسلحہ خانے سے لوٹے گئے ہتھیاروں کی تعداد 5 ہزار 668 تھی تاہم اب تک صرف 1 ہزار329 ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے مزید  کہا کہ سرکاری فورسز نے ریاست میں کم سےکم 360 غیر قانونی بنکروں کو تباہ کیا۔