• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت ، گیس کے اخراج کے باعث 9 افراد ہلاکتازترین

April 30, 2023

نئی دہلی (شِںہوا) بھارت کی شمالی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے 9 افراد ہلاک اور 10 سے زائد متاثر ہوئے۔

 مقامی پولیس اہلکار نے شِںہوا کے ساتھ فون پر گفتگو میں اس واقعہ کی تصدیق کر تے ہو ئے  بتایا کہ گیس اخراج کا یہ واقعہ ساہنی وال علاقے میں شیرپور چوک کے قریب سوا روڈ پر واقع فیکٹری میں ہوا۔ اطلاع ملنے پر پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)  کی ٹیمز جائے وقوعہ پر بھیج دی گئیں ہیں۔

این ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن کے ذریعے لوگوں کو نکالنے کے لئے جائے وقوعہ پر موجود ہے ۔ لدھیانہ مغربی علاقے کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ سواتی ٹوانہ نے بتایا کہ اس واقعہ میں 9 افراد کی اموات ہوئی ہے جبکہ 11 متاثر ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ  انتہائی گنجان آباد علاقے میں پیش آ یا ہے۔