نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں 4 روزہ ہندو تہوارکے دوران کم سے کم 53 افراد ڈوب گئے۔
مقامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈوبنے کے یہ واقعات 4 روزہ تہوار کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر میں پیش آئے ۔
مقامی میڈیا نے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے ایک افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بہار کے مختلف حصوں میں 4 روزہ چھاٹ تہوار کے دوران دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر میں 53 افراد ڈوبے تھے۔ ان میں کم سے کم 18 افراد کی موت تہوار کے آخری روز 31 اکتوبر کو ہوئی تھی۔
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ان واقعات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہر متاثرہ خاندان کو 4 ہزار 833 امریکی ڈالرز(4 لاکھ بھارتی روپے ) معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
کمار نے تمام ضلعی مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ کی جلد ادائیگی یقینی بنائیں۔