• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت اپنا پہلا شمسی مشن 2 ستمبر کو بھیجے گاتازترین

August 28, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے پیر کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ سورج کا مطالعہ کرنے والا پہلا خلائی مشن "آدتیہ-ایل1"  2 ستمبر کوخلیج بنگال سے جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہرسری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکزسے خلاء میں روانہ کرے گا۔

اسرو کے مطابق "آدتیہ-ایل1" سورج کی پر اسرار حیثیت پر تحقیق کرنے والا پہلا بھارتی خلائی شمسی مشن ہوگا۔

بھارتی خلائی ایجنسی کےمطابق مشن کا فاصلہ زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر ہوگا جوچاند سے تقریباً چار گنا زیادہ ہے  جبکہ خلائی جہاز بطور مبصرسورج کا مطالعہ کرے گا۔