• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت، آتشزدگی کے واقعات میں 11 افراد لقمہ اجل بن گئےتازترین

October 06, 2023

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت میں آ تشزدگی کے 2 مختلف واقعات میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے صدرمقام ممبئی کے علاقے گورے گاؤں میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آ تشزدگی سے 7 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے جبکہ 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

ریاست پنجاب میں آتشزدگی کے ایک اور واقعے میں 4 مزدور ہلاک ہوئے ۔ یہ آگ امرتسر کے ایک دوا ساز کارخانے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب لگی تھی۔

کارخانے میں بڑی مقدار میں کیمیکل موجود تھا جو آگ لگنے کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس واقعے کی وجوہات کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔