نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آتش بزی کی ایک دکان میں آتشزدگی سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق آگ ریاست کے دارالحکومت بنگلورو کے اٹی بیلے علاقے میں لگی تھی جس کے بعد زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر اسٹور ملازمین تھے اور مرنے والوں کو شناخت کیا جا رہا ہے۔
اسٹور اور مالک مکان پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔