نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے خلائی تحقیقی ادارے(اسرو) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ سنگاپور کے ڈی ایس -ایس اے آر سیٹلائٹ سمیت چھ دیگر سیٹلائٹس خلاء میں لے جانے کے لیے 30 جولائی کو پولرسیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی-سی 56)لانچ کرے گا۔
اسرو نے ایک بیان میں کہا کہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق 30 جولائی کی صبح 6 بج کر 30 منٹ پرسری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکزکے پہلے لانچ پیڈ سےخلاء میں بھیجا جائےگا۔
اسرو کے مطابق بھارتی خلائی ادارے کی سرکاری کمپنی نیوسپیس انڈیا لمیٹڈ نے سنگاپور کے ڈی ایس -ایس اے آر سیٹلائٹ کوخلاء میں بھیجنے کے لیے پی ایس ایل وی-سی 56 خریدا ہے۔
مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کو سنگاپور کی حکومت کےمختلف اداروں کی سیٹلائٹ تصاویر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسرو کا کہنا ہے کہ ایس ٹی انجینئرنگ سیٹلائٹ کوملٹی ماڈل اور اعلیٰ معیارکی تصاویر کے حصول اور اپنے تجارتی صارفین کو جغرافیائی خدمات کی فراہمی کے لیے استعمال کرے گا۔