• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بڈاپسٹ میں چین۔ ہنگری مشترکہ تحقیقی مرکز کا افتتاحتازترین

June 11, 2024

بڈاپسٹ (شِنہوا) بڈاپسٹ میں ہنگری اور چین کے نمائندوں نے تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کے لئے چین ۔ ہنگری مشترکہ تحقیقی مرکز کا افتتاح کردیا۔

یہ مرکز ہنگری کی ایوٹووس لورینڈ یونیورسٹی اور چین کی رین من یونیورسٹی نے قائم کیا ہے۔  ای ایل ٹی ای کے نائب ریکٹر ایمرے حمار نے ای ایل ٹی ای کے ریکٹر لازلو بورہے کی طرف سے ایک تقریر کے دوران تعاون میں پیشرفت کے نئے مرکز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

نائب ریکٹر نے کہا کہ ہم اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جس مقصد کے لئے کام کررہے ہیں یہ مرکز اس کا مظہر ہے ہم سب معاشروں، ثقافتوں اور تہذیب کے مستقبل میں بڑا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

حمار نے ای ایل ٹی ای میں چائنیز اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ کی تاریخی اہمیت اور موجودہ ترقی پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی جس نے گزشتہ نومبر میں اپنی صد سالہ سالگرہ منائی تھی۔

اس موقع پر ہنگری میں چینی سفیر گونگ تاؤ نے کہا کہ دونوں جامعات ایشیائی اور یورپی تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو مزید فروغ دینے ، چین۔ ہنگری دوستانہ تعاون میں پیشرفت اور چین۔ وسطی۔ مشرقی یورپی ممالک کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تبادلے گہرا کرنے میں کردار ادا کریں گی۔

چین کی رین من یونیورسٹی کے صدر لین شانگ لی نے کہا کہ تحقیقی مرکز کی مدد سے رین من یونیورسٹی چین۔ ہنگری تعلیمی تبادلوں کے مزید فروغ میں ای ایل ٹی ای کے ساتھ وسیع تعاون کرے گی۔