• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بائیڈن اور زیلنسکی کا فون پر یوکرین کے لیے امریکی امداد پر تبادلہ خیالتازترین

June 26, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات چیت کی جس میں روس کے خلاف یوکرین کی جاری جنگ کے تناظر میں یوکرین کے لیے امریکی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں صدور نے یوکرین کی جاری جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا اور صدر بائیڈن نے سیکورٹی، اقتصادی اور انسانی امداد کے تسلسل کے ذریعےغیر متزلزل امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق بائیڈن اور زیلنسکی نے روس میں حالیہ واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔