• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بائیڈن اور ٹرمپ کا ریاست مشیگن میں پرائمری جیت لینے کا بڑا امکانتازترین

February 28, 2024

واشنگٹن (شِنہوا) بڑا امکان ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات میں امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی مل سکے۔

امریکی خبررساں اداروں این بی سی نیوز، ایسوسی ایٹڈ پریس، واشنگٹن پوسٹ، وال اسٹریٹ جرنل، اے بی سی نیوز اور دیگر نے یہ رپورٹ شمالی ریاست میں رائے شماری ختم ہونے کے بعد رات 8 بجے (وسطی وقت) پر جاری کی۔

بائیڈن نے منی سوٹا سے کانگریس مین ڈین فلپس کو باآسانی شکست دی جو ڈیموکریٹک پرائمری میں ان کے واحد حریف رہ گئے تھے۔

مشی گن میں نوجوان ووٹروں کے ساتھ ساتھ مسلم اور عرب امریکی ووٹروں سمیت متعدد کارکنوں نے اسرائیل۔ فلسطین تنازع سے نمٹنے میں بائیڈن انتظامیہ کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے "غیروابستہ" ووٹ ڈالا۔

یہاں سے 20 ہزار سے زائد ڈیموکریٹکس ووٹروں نے "غیر وابستہ" آپشن کے لئے اپنا ووٹ استعمال کیا۔ ٹرمپ نے 2016 میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن پر صرف 11 ہزار ووٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

ریپبلکن پارٹی پرائمری میں ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر اور جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر نکی ہیلے پر فتح حاصل کرلی ہے ۔ یہ 5 ویں ریاست ہے جہاں انہوں نے نکی ہیلے کو شکست دی ہے۔

مشی گن کے 55 صدارتی مندوبین میں سے صرف 16 کےووٹ پر یہ فیصلہ ہوا ہے۔ باقی 39 مندوبین 2 مارچ کو ہونے والے ریپبلکن کنونشن میں اپنی رائے دیں گے۔

امریکی صدارتی پرائمری جون تک جاری رہے گی ۔ جولائی میں ریپبلکن کا قومی کنونشن ہوگا جس میں مندوبین باضابطہ طورپر صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں گے جبکہ ڈیموکریٹکس کا قومی کنونش اگست میں ہوگا۔امریکہ میں اگلے صدارتی انتخابات 5 نومبر 2024 کو ہوں گے۔