• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان 2024 کے انتخابات کا پہلا صدارتی مباحثہ،ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑتازترین

June 28, 2024

اٹلانٹا(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 2024 کے انتخابات کے پہلے صدارتی مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔

ایک دوسرے سے مصافحہ کیے بغیر شروع ہونے والے مباحثے اورڈیموکریٹک کے موجودہ صدربائیڈن اوران کے ریپبلکن حریف ٹرمپ کے درمیان تندو تیزتبادلہ خیال ہوا جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہا،مباحثے کے دوران دونوں جانب سے اکثر ذاتی حملے ہی کئے  جاتے رہے۔موجودہ اورسابق صدر نے ملک کی اقتصادی پالیسی، امیگریشن اور سرحدی مسائل، اسقاط حمل کے حقوق، خارجہ پالیسی، صحت ، اور موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد موضوعات پر بحث کی۔

دونوں صدارتی امیدواروں نے ایک دوسرے پر صدرکے عہدے کے لیے نااہل ہونے کا الزام عائد کیا ۔ بائیڈن نے ٹرمپ کو ایک "شکست خوردہ " شخص قرار دیتے ہوئے کہا  کہ  انہیں مجرمانہ مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے جس سے ان کی حیثیت ایک "مجرم" سی ہوگئی ہے۔ ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکہ ایک "ناکام ملک" بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بائیڈن کو عہدہ چھوڑنے کے بعد مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔