بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف 23 سے 25 جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین اور ازبکستان کے درمیان 32 سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ، اچھے پڑوسیوں کی دوستی کو برقرار رکھا اور مشکل وقت میں مل کر کام کرتے ہوئے باہمی فائدے حاصل کیے ہیں۔ ماؤ نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات نے مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کے ساتھ تیزی سے ترقی کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صدر مرزیوئیف کا دورہ چین اعلیٰ سطح کے دوطرفہ تعلقات اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان گہری دوستی کا اظہارہے۔