• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ازبکستان 250 چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کرے گاتازترین

January 20, 2023

تاشقند(شِنہوا)ازبکستان میں گھریلو طلب میں اضافہ کے باعث توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے اور صاف توانائی کے فروغ کیلئے 250 چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

ازبک صدر کی پریس سروس کے مطابق بجلی گھروں کی تعمیر کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کر کے ان کی فہرست صدر شوکت مرزیوئیف کو پیش کر دی گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بجلی گھروں سے سالانہ 67 کروڑ 50 لاکھ کلوواٹ گھنٹے بجلی کی پیداوار اور 20 کروڑ مکعب میٹر گیس کی بچت متوقع ہے۔

صدر نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے شمسی اور ونڈ انرجی کو پرکشش قیمتوں پر فروخت کیا جا سکے گا، جس سے وسطی ایشیائی ریاست کے صاف توانائی کے شعبے میں نجی کاروباروں کو فائدہ پہنچے گا۔