• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

استوائی گنی کے صدرکے دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے:ترجمان وزارت خارجہتازترین

May 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ استوائی گنی کے صدرتیوڈورواوبیانگ نگوما مباسوگو کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کوجامع اورمستحکم ترقی کے لیے نئی تحریک ملے گی۔

 چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پروسطی افریقہ کے ملک استوائی گنی کے صدر اوبیانگ 26 سے 31 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔  ترجمان وانگ وین بن نے جمعرات کوروزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین اور استوائی گنی کے درمیان گہری اور دیرینہ دوستی قائم ہے۔ نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ برابری اور باہمی احترام کا تعلق رہا ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی برقرار رہی جس میں باہمی سیاسی اعتماد مزید مضبوط اورعملی تعاون میں مسلسل پیش رفت ہوئی ، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ۔