• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی سائنسدانوں نے نوزائیدہ بچوں میں خطرناک وائرس کی عالمگیر اسکریننگ کا طریقہ ایجادکرلیاتازترین

March 15, 2024

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی سائنسدانوں نے نوزائیدہ بچوں میں پیدائشی سائٹومیگالو وائرس (سی سی ایم وی) کا جلد پتہ لگانے کا ایک موثر طریقہ ایجادکرلیا ہے۔

یہ بات یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی (ایچ یو) کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

یہ وائرس قوت سماعت سے محرومی، بینائی کے مسائل، نشوونما میں تاخیراور ذہنی معذوری جیسے صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہےجو اکثر دوران حمل ماں سے بچے میں  منتقل ہوتے ہیں۔

عبرانی یونیورسٹی (ایچ یو) نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے سی سی ایم وی کیسوں کی غیر علامتی نوعیت کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی عالمگیراسکریننگ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دو ہسپتالوں میں 13 ماہ کے دوران تھوک کے نمونے لے کر پی سی آر ٹیسٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے ایک تحقیق پر کام کیا۔

بیان کے مطابق یہ تحقیق نیچر میڈیسن نے شائع کی ہے ،جس کے مطابق جدید طریقہ کار کے تحت 15 ہزار805 شیر خوار بچوں کے ٹیسٹ کیے گئے جو کہ دو ہسپتالوں میں تمام زندہ نوزائیدہ بچوں کا تقریباً 93.6 فیصد بنتا ہے  جبکہ اس کی بدولت انفرادی ٹیسٹوں کی ضرورت میں 83 فیصد تک کمی ہوئی۔ 

یونیورسٹی نے بیان میں سی سی ایم وی اسکریننگ میں اس پیشرفت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  متاثرہ شیر خوار بچوں کے لیے جلد علاج  معالجہ کی سہولت اور صحت کے نتائج کو بہتر بنانے میں اسکی صلاحیت کو اجاگر کیاہے۔