یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہوکودل کے ہنگامی آپریشن کے بعدعدالتی تبدیلی کے متنازعہ منصوبے کی ایک اہم قانون سازی پرپارلیمانی ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل پیرکی صبح ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کو تل ابیب کے باہرشیباہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ان کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ 73 سالہ رہنما کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس دوران ان کے سینے میں پیس میکر لگایا گیا۔
انہیں اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ میں انتہائی دائیں بازو کی حکومت کےعدالتی تبدیلی کے متنازعہ منصوبے کی پہلی بڑی قانون سازی پر حتمی ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل ڈسچارج کیا گیا۔
اس سے قبل اتوار کے روزہزاروں افراد نے عدالتی ردو بدل کی متنازعہ قانون سازی کے خلاف مظاہرہ کیا۔