• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی میزائل حملےمیں 5 شامی فوجی ہلاکتازترین

September 18, 2022

دمشق(شِنہوا) شام کے دارالحکومت دمشق میں بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دارالحکومت کے جنوب میں واقع فوجی تنصیبات پر تازہ ترین اسرائیلی میزائل حملے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

شامی فوج نے بتایا کہ شامی فضائی دفاع نے گزشتہ شب فائر کیے جانیوالے اسرائیلی میزائلوں میں سے متعدد کو مار گرایا۔

برطانیہ میں قائم وارمانیٹر شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوں نے بتایا کہ حملوں میں دمشق کے دیہی علاقوں اور سیدہ زینب کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں لبنان میں متحرک شیعہ تحریک اور جماعت حزب اللہ موجود ہے۔