• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی جنگی طیاروں کا راکٹ حملے کے جواب میں غزہ کی فوجی چوکی پر بمباریتازترین

February 13, 2023

غزہ(شِنہوا)اسرائیلی لڑاکا طیاروں نیفلسطینی علاقے سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی پر بمباری کی ہے۔اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس)کے ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ پیر کی صبح ساحلی انکلیو کے الگ الگ علاقوں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جہاں بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی بستے ہیں۔عینی شاہدین نے ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو  دھماکوں کے مقامات پر جاتے دیکھا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ زیر زمین چوکی میزائلوں کے لیے خام مال تیار کرتی تھی جو  حماس کے زیر انتظام تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملہ حماس کی خود کو مضبوط اور مسلح کرنے کی صلاحیتوں کو ایک سنگین دھچکا ہے۔ہفتے کی رات اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کا سراغ لگا کر اسے ناکام بنادیا۔یکم جنوری سے اسرائیل کی طرف غزہ پٹی سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ میں حماس کی فوجی چوکیوں پر یہ تیسری بار بمباری کی گئی ہے۔