• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے:اسرائیلی میڈیاتازترین

November 11, 2023

یروشلم(شِنہوا)  اسرائیل میں قید فلسطینیوں کے بدلے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔  

اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  یرغمالیوں کے معاملے سے واقف حال  ذرائع نےان اطلاعات کی تصدیق کرتے بتایا کہ امریکہ اور قطر اس معاہدے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی تعداد 239 سے زیادہ  ہے، جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔