غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جاری حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 30ہزار631 ہو گئی ۔حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کوشِنہوا کوبھیجے گئے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 97 افراد جاں بحق اور 123 زخمی ہوئے، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 30ہزار631 اور زخمیوں کی تعداد 72ہزار43 ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بمباری ،شہری دفاع اور ایمبولینس عملے کی کمی کی وجہ سے کچھ متاثرین ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔