• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شمالی غزہ کا آخری ہسپتال بھی بند ہوگیاتازترین

December 06, 2023

غزہ(شِنہوا)جنگ سے تباہ حال  شمالی غزہ کی پٹی کے آخری آپریٹنگ ہسپتال نے بدھ کو ایندھن کی قلت اور شدید اسرائیلی حملوں کی وجہ سے علاج معالجے کی خدمات روک دی ہیں۔

 غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کمال عودوان ہسپتال میں  بار بار کے  اسرائیلی حملوں  اور جنریٹرز کو چلانے کے لیے درکار ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے خدمات معطل کردی ہیں۔

 البرش نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا  قصبے میں ہسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے اور اسے فضائی حملوں  اور توپ خانے سے نشانہ بنایاجارہا ہے۔