دمشق(شِنہوا)شام کےشمالی صوبےحلب میں حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیرکی صبح اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سروس بند کر دی گئی۔
شامی فوج نےایک بیان میں کہاکہ یہ فضائی حملہ صبح تقریباً 4 بج کر30 منٹ(پاکستانی وقت صبح6بج کر 30 منٹ) پرشامی صوبے لطاکیہ کے مغرب میں بحیرہ روم سےکیا گیا۔
بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ حملے سے ہوائی اڈے کے رن وے کو نقصان پہنچا جس کے باعث ہوائی اڈہ بند کیا گیا۔