• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی حکومت نے لبنان کے ساتھ سمندری حدود طے کرنے کے معاہدے کی منظوری دیدیتازترین

October 27, 2022

بیت المقدس(شِنہوا) اسرائیلی حکومت نے لبنان کے ساتھ سمندری حد بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے، جس میں 1948ء سے لیکر اب تک سرکاری طور پر حالت جنگ میں موجود دونوں ممالک کے درمیان پہلی بار سرحد کا تعین کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپیڈ نے جمعرات کو ایک سرکاری اجلاس میں بتایا کہ تاریخی معاہدہ اسرائیل کی سلامتی اور معیشت کو مضبوط کرے گا ، مزید بتایا کہ متنازع علاقے میں لبنان کی قانا قدرتی گیس فیلڈ سے حاصل ہونے والے منافع کا 17 فیصد اسرائیل کو دیا جائیگا۔

قبل ازیں جمعرات کو ہی لبنانی صدر میشل عون نے معاہدے کی منظوری کے ایک خط پر دستخط کیے ہیں۔

پہلی بار 11 اکتوبرکو منظر عام پر لایا جانیوالا یہ معاہدہ مشرقی بحیرہ روم کے متنازع علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان حد بندی کی لکیر کا تعین کرتا ہے، جہاں قدرتی گیس کی متعدد فیلڈز واقع ہیں۔