غزہ(شِنہوا) اسرائیلی فورسز کے غزہ کی پٹی پرجاری حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 فلسطینی جاں بحق اور142 زخمی ہوگئے،جس سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد27ہزار947 ہوگئی۔
حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نےجمعہ کوایک بیان میں کہاکہ گزشتہ سال اکتوبرمیں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ شروع ہونے کے بعد سےغزہ کی پٹی میں 67ہزار459 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ شدید بمباری اور شہری دفاع اور ایمبولینس کے عملے کی کمی کی وجہ سے کچھ متاثرین ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔