• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے الشفا ہسپتال میں آپریشن کا آغاز کردیاتازترین

March 18, 2024

یروشلم(شِنہوا) اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں پیر کی صبح سے پہلے فوجی آپریشن کا آغاز کردیاہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری ویڈیو فوٹیج میں ہسپتال کے آس پاس شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق  ہسپتال میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء کمپلیکس پر حملہ کیاہے اور یہ کہ  اسرائیلی فورسز شمالی غزہ میں صحت کے نظام کو تباہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزارت نے بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ہسپتال اور اس کے اندر موجود مریضوں کی حفاظت کے لیے فوری  مداخلت کریں۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے پیر کو ایک ویڈیو بیان میں کارروائی کا اعلان کرتے کہا کہ فوج کے پاس  ٹھوس انٹیلی جنس معلومات ہیں جس پر فوری کارروائی کی جارہی ہے۔