• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فوجیوں نےمبینہ طور پر کارتلے روندھنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی پرفائرنگ کردیتازترین

August 30, 2023

یروشلم/رم اللہ (شِنہوا)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روزکار تلے روندھنے کے مبینہ حملہ آور ایک فلسطینی پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مشتبہ شخص ایک کار میں ایک فوجی چوکی کے قریب پہنچا اور اسرائیل ڈیفنس فورسز کے فوجیوں کی طرف کار کو تیز کیا جو معمول کی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے تاہم  فوجیوں نے اس شخص پر فائرنگ کرکے اسے ناکام بنادیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی مغربی کنارے میں الخلیل کے شورش زدہ شہر کے قریب بیت ہاگائی کی یہودی بستی کے باہر اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے ایک فلسطینی شخص شدید زخمی ہو گیا۔