• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فوجیوں نےچاقو بردارحملہ آور فلسطینی نوجوان کو قتل کردیاتازترین

August 02, 2023

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل کے قریب اسرائیلی فوجیوں پرچاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے والا ایک 15 سالہ فلسطینی نوجوان فوجیوں کے ہاتھوں جاں بحق ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی رابطہ دفتر (سیکیورٹی کوآرڈینیشن آفس) کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ محمد الزعریر کو اسرائیلی فوجیوں نے شہر کے الصامو گاؤں کے قریب قتل کیا۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی ایمبولینسوں کو لڑکے کی لاش تک پہنچنے سے روک دیا۔

اسرائیل ریڈیو کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج کا ایک افسر چاقوتھامے فلسطینی مشتبہ شخص کو چیک کرنے کے لیے ایک بس سٹیشن پر رکا جس نے افسر پر وار کرنے کی کوشش کی جس پرموجود ایک اور اسرائیلی فوجی نے فائرنگ کر کے فلسطینی لڑکے کو قتل کردیا۔

محمد الزعریر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک دن میں جاں بحق ہونے والا دوسرا فلسطینی ہے۔