رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمال مشرقی شہر طوباس کے الفارہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بدھ کے روز ایک مختصر پریس ریلیز میں بتایا کہ 21 سالہ یونس طیعہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔
پناہ گزین کیمپ کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے یونس طیعہ کے گھر سمیت کیمپ کے کئی گھروں پر دھاوا بولا۔
طوباس کے گورنر احمد الاسعد نے فلسطینی شہریوں پر گولیاں چلانے پر اسرائیلی فوجیوں کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کو اپنی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کو قتل اور زخمی کرنے کے واضح احکامات دیئے گئے تھے۔
اسرائیلی حکام نے تاحال طیعہ کی موت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔