رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی جاں بحق اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
جینن ہسپتال کےڈائریکٹر ویسام باقر نے منگل کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے باعث سینے میں گولی لگنے سے 29 سالہ محمد صبانہ کی موت سے ہوئی، مزید کہا کہ کم از کم 16افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ صبح کے وقت شہر پر دھاوا بولا اوراپریل میں تل ابیب میں فائرنگ حملہ کرنیوالے راعد حازم کے گھر کو مسمار کرنے کی کوشش کی ، فائرنگ حملے میں 3 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے حازم جائے وقوعہ پر ہی مارا گیا تھا۔
شہر میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسمار کردہ گھر کے نزدیک مسلح فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
فلسطین کے صدر محمودعباس نے صبانہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت پر احتجاج اوراسرائیلی حملوں کی مذمت میں شہر میں عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔