• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحقتازترین

March 09, 2023

رم اللہ(شِنہوا) مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقع گاؤں جابہ میں جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت ، فلسطینی سیکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی گاڑی کو نشانہ بنایا اور دونوں فریقوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد کار میں سوار تین فلسطینی جنگجووں کو گولیاں ماری گئیں۔ 

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے اپنے فوجیوں پر حملوں میں مطلوب مشتبہ افراد کی گرفتاری کےلئے جابہ گاؤں پر چھاپہ مارا۔ مشتبہ افراد نے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں فائرنگ کر کے تینوں کوہلاک کر دیا گیا۔

منگل کے روز اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر اسرائیل کو مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے کی جانے والی فوجی کارروائی کے دوران چھ فلسطینیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔